چھانگا مانگا روڈ : نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق

چھانگا مانگا روڈ : نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق

واں پھاٹک کے قریب35سالہ شخص پٹڑی عبور کرتے حادثے کا شکار ہوا

تلونڈی، قصور(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)پتوکی میں چھانگا مانگا روڈ پرپٹڑی عبور کرتا 35 سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آجانے سے جاں بحق ہوگیا۔ آدھن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پیدل عبور کرتا 35 سالہ نامعلوم شخص لاہور سے کراچی جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کی زد میں آنے سے موقع پر ہی دم توڑگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریلوے پولیس کی موجودگی میں لاش ٹی ایچ کیو چونیاں منتقل کردی۔جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...