نان و نفقہ اور جہیز کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے خلع، نام و نفقہ اور جہیز کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج جہانیاں کا 15 مارچ 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فیملی کورٹ جہانیاں کا 21 دسمبر 2022 کا فیصلہ بحال کردیا گیا۔
فیملی کورٹ نے شگفتہ بی بی کو 15 ہزار روپے نان نفقہ دینے کا حکم دیا تھا،عدالت نے جہیز سامان کی متبادل مالیت کی مد میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا، اپیلٹ کورٹ نے علاقائی دائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments