چونا منڈی کالج کی طالبات کو سکالرشپ دینے کی منظوری

 چونا منڈی کالج کی طالبات کو سکالرشپ دینے کی منظوری

ادائیگیوں کا سسٹم ڈیجٹل کرنے اور سابقہ ادائیگیوں کے آڈٹ کی بھی ہدایت

لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت گورنمنت گریجوایٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ۔ اس موقع پر دونوں صوبائی وزرا نے ہونہار سکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے والی چونا منڈی کالج کی تمام طالبات کو سکالرشپ دینے اور سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کے آغاز کی منظوری دی۔ رانا سکندر حیات اور عظمیٰ بخاری نے کالج میں خواتین خاکروب، خاتون کیئر ٹیکر رکھنے ، ادائیگیوں کا سسٹم ڈیجیٹل کرنے اور سابقہ ادائیگیوں کے آڈٹ کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انتظامیہ کو کالج کی انرولمنٹ بہتر نہ کرنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا عندیہ دینے کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ سہولیات فراہمی میں کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی اور شکایت یا غفلت پر سخت ایکشن ہوگا۔ رانا سکندر اور عظمیٰ بخاری نے کالج مینجمنٹ کی جانب سے فیسیں بڑھانے کی سفارش سختی سے رد کی اور کہا کہ طالبات کو ان کے وسائل میں رہتے ہوئے تعلیم کا حق دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...