وزیر تعلیم کی 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت

وزیر تعلیم کی 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت

لاہور(خبرنگار)ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے کی تجویز پر پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مخالفت کر دی۔ گزشتہ روز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات 2026 میں پوزیشنز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے۔ وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈرز اور ہائی اچیورز میں کیش پرائز اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے ۔ڈی جی خان بورڈ میں 1189 نمبرز کیساتھ اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ فروا احمد کو ایک لاکھ 25ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دیا گیا۔ڈی جی خان بورڈ میں 1187 نمبرز کے ساتھ لڑکیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی کشف سعید کو 50ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دیا گیا۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مزید چھ ہائی اچیورز کو بھی خصوصی لیپ ٹاپس دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...