گیس کی قیمت 14 سے 9 سینٹ کی جائے : ایف پی سی سی آئی
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت ریجن سے 30 سے 35 فیصد زیادہ ہے۔
ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے لاگت کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانے کے لئے بجلی کی قیمت 11سینٹ سے کم کرکے 7سینٹ کی جائے ۔گیس کی قیمت 14سینٹ ہے اس کو 9سینٹ کیا جائے ۔کاروبار پر ٹیکسز 65فیصد ہے جس کو کم کرکے 35فیصد کیا جائے ۔شرح سود کو 9.5فیصد کیا جائے اور بتدریج اس کو6 فیصد تک لے کر آیا جائے ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں سے لیوی کو کم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments