سکولوں، کالجوں ، ہسپتالوں کی سولرائزیشن مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی منصوبوں، ریگولیٹری فریم ورک، سرکاری اداروں کی سولرائزیشن اور توانائی کے شعبے میں مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں، کالجز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی سولرائزیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو سستی، صاف، محفوظ اور قابلِ اعتماد توانائی فراہم کرنا محکمہ توانائی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments