فائرنگ کرکے شہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر ظہیر نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکرفائرنگ کرکے سبحان کو زخمی کر دیا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کوٹ لکھپت سے ٹریس کرکے حراست میں لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments