لیسکو :ایکسین ملازمت سے برخاست، ایس ڈی او معطل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو انتظامیہ کی فرائض میں غفلت برتنے ، بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے معاملات پرسخت کارروائی، ایکسین ملازمت سے برخاست، ایس ڈی او معطل، لیسکو قصور سرکل میں محکمانہ نظم و ضبط اور کمپنی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
محکمانہ انکوائری کے دوران شاہ زیب بھٹو، ڈپٹی منیجر کو الزامات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ دوسری کارروائی میں فرخ جنید (ایل ایس ون)، ایکٹنگ ایس ڈی او للیانی سب ڈویژن کو مس کنڈکٹ کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments