جناح ہسپتال کے 3 ملازمین انتظامی بنیادوں پر تبدیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے جناح ہسپتال لاہور کے 3 ملازمین کو انتظامی بنیادوں پر تبدیل کر دیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے ۔ جونیئر ٹیکنیشن فارمیسی ٹیکنالوجی غلام اسحاق خان کا تبادلہ جناح ہسپتال لاہور سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات، جونیئر ٹیکنیشن پبلک ہیلتھ ٹیکنالوجی رانا محمد داؤد کا تبادلہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میانوالی جبکہ سکیورٹی سپروائزر عامر محمود کا تبادلہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments