جرمن وفد کی رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات
لاہور (این این آئی)جرمن سفارتخانے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات کی۔
جس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن وفد میں وفاقی کمشنر برائے آزادی مذہب و عقیدہ تھامس راشل، جرمن پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن ڈیوڈ ڈرکسن، جرمن سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آرنو کرچوف اور فرسٹ سیکرٹری پولیٹیکل وائلٹا کزموا-انانگ شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments