این ایس بی فنڈز، جانچ کا طریقہ تبدیل
لاہور(خبر نگار) سرکاری سکولوں میں این ایس بی فنڈز کی جانچ کا طریقہ تبدیل ، اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز کوفنڈزبارے انکوائری سے روکدیا گیا۔۔
، اب این ایس بی ریکارڈ کا آڈٹ صرف سکول کونسل ارکان اور نوٹیفائیڈ آڈٹ کمیٹیاں ہی کرسکیں گی۔نان سیلری بجٹ کے استعمال کی نگرانی کیلئے سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری ہدایات کے مطابق اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز اب این ایس بی ریکارڈ کی سکروٹنی نہیں کرسکیں گے ۔ فنڈز استعمال کی انکوائری پر بھی پابندی لگادی گئی ۔ محکمہ کے مطابق این ایس بی ریکارڈ اور فنڈز کے استعمال کی جانچ صرف مجاز سکول کونسل اور باقاعدہ نوٹیفائیڈ آڈٹ کمیٹیاں کرسکیں گی۔این ایس بی فنڈز کی نگرانی کیلئے آڈٹ کمیٹیوں کی باقاعدہ منظوری بھی ضروری قرار دی گئی ہے جسکے بعد ہی آڈٹ کمیٹی این ایس بی فنڈز کا ریکارڈ چیک کرنے کی مجاز ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments