سکول رجسٹریشن ،اہم تبدیلیوں پر غور
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے اہم تبدیلیوں پر غور ،رجسٹریشن کی مدت4سال جبکہ ماہانہ فیس کے حساب سے رجسٹریشن فیس10ہزار سے بڑھا کر 10لاکھ تک مقرر کرنیکی تجویز ،نئے قواعد و ضوابط کی منظوری کابینہ کمیٹی سے لی جائیگی ۔۔۔
مجوزہ فارمولے کے تحت1500 ماہانہ فیس والے سکول کی 4سالہ رجسٹریشن فیس10ہزار ،پچیس سو تک والوں سے 20 ہزار ،5 ہزار تکفیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس50ہزار جبکہ10ہزار فیس والے کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ،20 ہزار ماہانہ فیس والوں کی دو لاکھ اور20 ہزار سے زائد فیس لینے والے سکولوں کیلئے رجسٹریشن فیس10لاکھ مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔4سال بعد تجدید پر رجسٹریشن فیس کا 50 فیصد لینے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد رجسٹریشن فیس کے نئے سلیب نافذ ہونے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments