ہیرو ٹیچرز ایوارڈز دینے کا فیصلہ

ہیرو ٹیچرز ایوارڈز دینے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیرو ٹیچرز ایوارڈز دینے کا فیصلہ۔۔۔

 ، ہر تحصیل میں سیکنڈری سطح کے علاوہ پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائر سیکنڈری سمیت خصوصی کارکردگی پر15 ایوارڈ دیئے جائینگے ۔ انتخاب کیلئے حاضری، داخلوں، ایس بی اے نتائج اور سکول سہولیات سمیت مختلف معیار مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر تحصیل میں پرائمری اور ایلیمنٹری سطح پر پانچ، ہائر سیکنڈری سطح پر تین جبکہ خصوصی کارکردگی پر دو ایوارڈ دئیے جائینگے ۔پرائمری اور ایلیمنٹری سطح پر دو مرد، دو خواتین اساتذہ اور ایک ہیڈ ٹیچر کو ایوارڈ ملے گا ۔پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کی جانچ کیلئے چار بنیادی معیار مقرر ، اساتذہ کی حاضری پر 25 فیصد نمبر ،طلبہ کے داخلے ،سکول میں برقرار رہنے کی شرح بھی 25 فیصد معیار ہوگی۔طلبہ کے آخری سکول بیسڈ اسیسمنٹ نتائج کیلئے بھی 25 فیصد نمبر ، سکول میں بنیادی سہولیات فعالیت کو 25 فیصد اہمیت دی جائیگی۔ہائر سیکنڈری سطح پر تین ہیرو ٹیچرز ایوارڈملیں گے جن میں مرد ٹیچر، خاتون ٹیچر اور پرنسپل شامل ہونگے ۔ ہائر سیکنڈری سطح کے ایوارڈز کیلئے گیارہویں اور بارہویں کے بہترین بورڈ نتائج بنیادی معیار ہوگا۔خصوصی کارکردگی پر ایک مرد اور خاتون ٹیچر کو بھی ایوارڈ ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ہیرو ٹیچرز انتخاب کیلئے مانیٹرنگ، دفاتر کا ڈیٹا استعمال کیا جائیگا، ہیرو ٹیچرز ایوارڈز تقریبات 5 اکتوبر کو تمام اضلاع میں ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...