ای وہیکلز کا بڑھتا استعمال ،صوبہ بھر میں چارجنگ نیٹ ورک بنایا جائیگا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کے بڑھتے استعمال پرحکومت کانجی شعبے کے اشتراک سے صوبہ بھر میں جدید چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز تعمیر کیے جائینگے۔۔۔
۔ابتدائی طور پر لاہور، قصور، ننکانہ ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں چارجنگ سٹیشنز بنیں گے ۔گوجرانوالہ اور سرگودھا کے علاوہ جنوبی پنجاب کے مخصوص علاقوں میں بھی چارجنگ سہولت ملے گی ۔الیکٹرک بسوں کیلئے سرکاری ڈپو بھی تعمیر کیے جائینگے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ منصوبے کی سمری تیار کریگا جو آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔ رواں مالی سال میں1100الیکٹرک ٹیکسیوں کوسڑکوں پر لانے کا پلان بھی تیار ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بھی آگے بڑھایا جائے گا۔بسوں اور ٹیکسیوں کیلئے چارجنگ نیٹ ورک کی منصوبے کا اہم حصہ ہے ۔ حکا م کاکہناہے کہ جدید چارجنگ انفراسٹرکچر سے الیکٹرک وہیکلز کے استعمال میں آسانی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments