یوتھ کیریئر پروگرام ،درخواستیں طلب

یوتھ کیریئر پروگرام ،درخواستیں طلب

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے یوتھ کیریئر پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کرلیں جنکے تحت نئے گریجوایٹس کو 3ماہ تک بامعاوضہ انٹرن شپ کے ذریعے پیشہ ورانہ عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔۔۔

 ٹیکنیکل، کمرشل، فنانس، ہیومن ریسورسز اینڈ آئی ٹی، آپریشنز، لیگل، پروکیورمنٹ، لینڈ اینڈ سٹیٹ، آڈٹ اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ودیگر شعبوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی پنجاب عمران امین کاکہناہے کہ یوتھ کیریئر پروگرام کا مقصد نئی نسل کوعملی مہارت، پیشہ ورانہ اعتماد اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تکمیل کے عمل کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...