جناح ہسپتال:کارنیا ٹرانسپلانٹ شروع

جناح ہسپتال:کارنیا ٹرانسپلانٹ شروع

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)جناح ہسپتال لاہور میں نابینا مریضوں کیلئے کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع ، سربراہ شعبہ چشم پروفیسر ڈاکٹر حماد ایوب کی زیرقیادت دو کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ کیے گئے ۔۔۔

یہ کامیابی امریکا سے آنیوالے عطیہ شدہ کارنیا کی بدولت ہوئی جس سے مریضوں کی بینائی بحال ہو گئی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس سے نابینا پن کا شکار غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا اور یہ ڈاکٹرز کی تربیت و تحقیق کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...