انسداد ِدہشتگردی کیسز یکجا کرکے پیش کرنے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے انسداد ِدہشتگردی ترمیمی قانون کی منظوری کیخلاف درخواست پر ۔۔
سماعت،جسٹس شہرام سرور نے اسی نوعیت کے کیسز یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انسدادِ دہشتگردی ترمیمی ایکٹ ایک اور درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے کہاتو پھر دونوں کیسز کو یکجا کرکے سن کر فیصلہ کر دیتے ہیں۔۔درخواست گزار نے کہا انسداد ِدہشتگردی ترمیم بل 2026 غیر قانونی ہے ،ٹرائل میں جج پراسیکیوشن،گواہ کے نام اور چہرے سامنے نہیں ہونگے ،یہ شق آئین کیخلاف ہے ، عدالت پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم بل کو غیر قانونی قرار دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments