نجی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے مالکان کو مزید مہلت

نجی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے مالکان کو مزید مہلت

نئی ڈیڈ لائن 15 نومبر ،سرٹیفکیٹ کی شرط سے مخصوص مدت کیلئے استثنیٰ

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں پرائیویٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جاری عمل کے دوران گاڑی مالکان کو مزید وقت دے دیا گیا۔ پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی ڈیڈ لائن 15 نومبر مقرر کر دی ہے ۔اس سے قبل گاڑی مالکان کو 15 اکتوبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم سرٹیفکیشن کے لیے مراکز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے کے باعث ڈیڈ لائن میں مزید 30 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اب پرائیویٹ گاڑی مالکان 15 نومبر تک فٹنس سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے ۔نئے فیصلے کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی موٹر کاروں کو تیاری کی تاریخ سے پانچ سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ایک ہزار ایک سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے یہ مدت چھ سال مقرر کی گئی ہے ، جبکہ دو ہزار سی سی سے زائد انجن کی گنجائش والی موٹر کاریں تیاری کی تاریخ سے سات سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی۔ڈیڈ لائن میں توسیع اور گاڑیوں کو دیے گئے استثنیٰ کا مقصد پرائیویٹ گاڑی مالکان کو فٹنس سرٹیفکیشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اب گاڑی مالکان کے لیے نئی تاریخ 15 نومبر مقرر کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...