60ہزار ہتھیانے کاالزام، توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں کریانہ سٹور سے 60 ہزار روپے لے جانے کے الزام پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، جسٹس شہرام سرور چودھری نے پتنگ اڑانے کے مقدمے میں ملوث نوجوان کی درخواست پر ایس پی شیخوپورہ غلام عباس کو 29 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکار درخواست گزار کے کریانہ سٹور سے 60 ہزار روپے اٹھا کر لے گئے ، تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر لے جانے والی رقم تاحال واپس نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments