جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکارکرنیوالے 7ملزم گرفتار
لاہور(اے پی پی)وائلڈ لائف رینجرز نے پاڑہ ہرن سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنانے سمیت فالکن، مرغابی اور دیگر جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نٹنگ کرنیوالے 7ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 29جنگلی پرندے بازیاب کرالئے اورآلات شکار ضبط کرکے 4 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر چشمہ میانوالی محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر میانوالی نے خفیہ اطلاع پر بس اڈا میانوالی میں چھاپہ مار کر بنوں جانیوالی بس میں سے سمگل کیا جانیوالاایک زندہ نر پاڑہ ہرن برآمد کرکے سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments