پنجاب ایمرجنسی سروس کی یومِ سیاہ کشمیر پر خصوصی تقریب

پنجاب ایمرجنسی سروس کی  یومِ سیاہ کشمیر پر خصوصی تقریب

لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں۔۔

بلکہ کشمیریوں کی آزادی کا وہ حق ہے جسے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو فوری ملنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی لاہور میں یومِ سیاہ کشمیر پرمرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔ زیرِ تربیت ریسکیو کیڈٹس نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تقاریر کیں اور کشمیری و پاکستانی ترانے پیش کیے ۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...