شالامار انسٹیٹیوٹ :سپارک ریسرچ اسمبلی کا افتتاح ،طلبہ کے کام کی نمائش

 شالامار انسٹیٹیوٹ :سپارک ریسرچ  اسمبلی کا افتتاح ،طلبہ کے کام کی نمائش

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں تیسری 3 روزہ سپارک ریسرچ اسمبلی کا افتتاح ہو گیا ۔۔۔

انسٹیٹیوٹ کے تمام یونٹس کے طلبہ کا ریسرچ ورک نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔چیئرمین بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ شاہد حسین ،پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر،سی او او ڈاکٹر عائشہ نعمان نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ڈاکٹر عذرا نے شرکا کو ڈاکٹرز ،نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے 2026میں کئے جانیوالے ریسرچ ورک جو مختلف جرنلز میں شائع ہوئے اس پربریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...