7 میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں تبدیلی تجویز
وائس چانسلرز کو بااختیار بنانے کیلئے ترمیمی آرڈیننس قائمہ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کے سپرد
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب کی 7سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی کی تجویز، وائس چانسلرز کو چیف ایگزیکٹو اور چیف اکیڈمک آفیسر کے اختیارات دینے سمیت یونیورسٹیوں، منسلک میڈیکل کالجوں اور تدریسی ہسپتالوں کا انتظامی کنٹرول انکے سپرد کرنے کی تجویز ہے ۔ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز (دوسری ترمیم)آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے قائمہ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کے سپرد کر دیا گیا۔ متن کے مطابق وائس چانسلرز کو یونیورسٹیوں کے افسروں، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر انتظامی کنٹرول حاصل ہوگا، منسلک کالجوں، تدریسی ہسپتالوں اور اداروں کا انتظامی اختیار بھی ہوگا۔ مجوزہ ترامیم کے تحت کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، راولپنڈی میڈیکل کالج اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کی متعلقہ یونیورسٹیوں کے ذیلی کالجوں کی قانونی حیثیت بحال کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔مجوزہ آرڈیننس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کی فیصلہ ساز باڈیز میں محکمہ خزانہ کی نمائندگی لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس مقصد کیلئے سیکرٹری خزانہ یا کم از کم ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی نامزد افسر کو متعلقہ یونیورسٹی کی فیصلہ ساز باڈی کا حصہ بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments