دوستوں میں تلخ کلامی پراغوا ، بھتہ وصولی مقدمہ کے 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)دوستوں میں تلخ کلامی کے بعد مبینہ اغوا ، بھتہ وصولی پر فیکٹری ایریا پولیس نے کیس میں مطلوب 3ملزموں ذیشان، زین اور علی حمزہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزموں پر شہری کے اغوا ، تشدد کا نشانہ بنانے ، اسلحہ سے دھمکانے اور رہائی کے بدلے اہلخانہ سے60ہزار وصول کرنے کا الزام ہے ۔تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور متاثرہ شہری آپس میں دوست تھے ۔ تلخ کلامی پرتنازع شدت اختیار کر گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments