12اضلاع میں پولیو مہم مکمل لاہورمیں پرسوں تک جاری رہے گی

 12اضلاع میں پولیو مہم مکمل  لاہورمیں پرسوں تک جاری رہے گی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب کے 12اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی جبکہ لاہور میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل اتوار تک جاری رہے گا ۔

 3روز کے دوران لاہور میں 9لاکھ سمیت 12 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائی ، ٹرانزٹ پوائنٹس و دیگر ہائی رسک مقامات پر بھی ویکسی نیشن یقینی بنائی گئی۔پنجاب ای او سی کوآرڈینیٹر خالد پرویز نے ویکسی نیشن سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...