بادشاہی مسجد کی قرآن گیلری کا 8سال بعد صفائی اور بحالی کا کام شروع
لاہور (سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے قرآن محل بنائے جا رہے ہیں،
جہاں بوسیدہ اوراقِ قرآن اور دیگر مقدس تحریری مواد کو مکمل احترام اور شرعی تقاضوں کے مطابق محفوظ رکھنے کے انتظامات کیے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بادشاہی مسجد لاہور کے دورے پر متعلقہ افسروں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے قرآن گیلری کا معائنہ کیا، جہاں آٹھ سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ قرآن پاک کے نادر اور تاریخی نسخوں کی صفائی، بحالی اور تحفظ کا خصوصی کام شروع کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments