سیف سٹیز:40سال سے بچھڑی خاتون کے اہلخانہ کو تلاش کر لیا

سیف سٹیز:40سال سے بچھڑی خاتون کے اہلخانہ کو تلاش کر لیا

بنگلہ دیشی خاتون حلیمہ کی فراہم کردہ محدود معلومات سے بیٹے اور بھتیجے تک رسائی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے پراجیکٹ ’’میرا پیارا ‘‘نے انسانی خدمت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون حلیمہ کے اہلخانہ کو تلاش کر لیا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق حلیمہ 2013 میں اسلام آباد سے لاوارث ملی تھیں۔ اردو زبان سے ناواقفیت پر وہ اپنی شناخت اور اہلخانہ بارے معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھیں جسکے بعد انہیں عارضی پناہ کیلئے ایدھی سینٹر منتقل کر دیا گیا۔سیف سٹی ’’میرا پیارا ‘‘ٹیم نے حلیمہ کی فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر اہلخانہ کی تلاش شروع کی۔ سوشل میڈیا اور مقامی انتظامیہ سے رابطے کیے گئے ۔ حلیمہ کے آبائی گاؤں اور اہلخانہ کے ناموں کی مدد سے بنگلہ دیش میں انکے بیٹے اور بھتیجے تک رسائی ممکن ہوئی۔ سیف سٹی ٹیم نے مقامی حکام اور اہلخانہ سے رابطہ کرکے حلیمہ کی معلومات کی تصدیق کی۔ اس سے قبل بھی ’’میرا پیارا ‘‘ٹیم 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون کوہ نور کے اہلخانہ کو تلاش کر چکی ہے ۔ترجمان سیف سٹیز کاکہناہے کہ ’’میرا پیارا ‘‘ٹیم سرحدوں سے بالاتر ہو کر بچھڑے ہوئے افراد کو انکے اپنوں سے ملانے کیلئے سرگرم ہے۔شہری گمشدہ یا لاوارث افراد بارے اطلاع کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 دبائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...