پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی انضباطی کمیٹی کا اجلاس ،شکایات پرنوٹس جاری
لاہور (آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی انضباطی کمیٹی کا دوسرا اجلاس کنووینئر شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔
کمیٹی کے سیکرٹری رانا اشعر نثار نے موصول ہونے والی شکایات پر شرکا کو بریفنگ دی۔اجلاس میں فاروق یوسف گھرکی، ڈاکٹر رضوان بھائیو اور منیبہ انیس ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ کمیٹی نے موصولہ شکایات کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کنندگان اور مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دئیے ۔ شہزاد سعید چیمہ نے بتایا کہ تمام فریقین سات روز کے اندر کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروانے کے پابند ہونگے ۔ فریقین کو اپنے تحریری جواب کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت اور گواہان کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ نوٹس کا جواب ای میل، پوسٹل سروس یا ذاتی حیثیت میں کمیٹی کو جمع کروایا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments