ویٹیکن کے اعلیٰ سطح وفد کی علامہ جواد نقوی سے ملاقات

ویٹیکن کے اعلیٰ سطح وفد کی  علامہ جواد نقوی سے ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ)ویٹیکن کے محکمہ برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری آرچ بشپ مونسینیور اندونیل جے کوڈیتھواکو اور شعبۂ اسلام کے ذمہ دار ریورنڈ فادر مارکس سولو کیوتا نے۔۔۔۔

 پاکستان کی ممتاز مسیحی مذہبی شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور علامہ جواد نقوی سے ملاقات کی۔ بین المذاہب مکالمے ، مذہبی رواداری، باہمی احترام، انسانی اقدار اور معاشرتی امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ علامہ جواد نقوی نے مختلف مذاہب کے درمیان آہنگی کے فروغ کیلئے ویٹیکن کی کوششوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...