اسلامی جمعیت طالبات کے زیر اہتمام تعلیم جرگوں کا انعقاد
لاہور (سٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات کے زیر اہتمام طالبات کے تعلیمی مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کیلئے تعلیم جرگے منعقد کیے گئے ۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد میں بالمشافہ اور جامعہ کراچی میں آن لائن جرگہ میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔طالبات نے کیمپس کے مسائل، بنیادی سہولیات کے فقدان، فیسوں میں اضافے اور دیگر مشکلات پر اظہارِ خیال کیا۔ پروفیسر سلیم مغل سمیت اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے بھی تجاویز پیش کیں، جنکی روشنی میں جامع قراردادیں منظور کی گئیں۔اس موقع پر ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ تعلیم جرگوں کا مقصد طالبات کو ایسا پلیٹ فارم دینا ہے جہاں وہ بلاجھجک اپنے مسائل بیان کر سکیں۔ منظور شدہ قراردادیں متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں گی۔ جمعیت طالبات کے تعلیمی حقوق کے تحفظ اور تعلیمی ماحول کی بہتری کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments