ننکانہ:واسا جیٹنگ مشینوں میں مسٹنگ سسٹم نصب

ننکانہ:واسا جیٹنگ مشینوں  میں مسٹنگ سسٹم نصب

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید کی ہدایت پر واسا کی جیٹنگ مشینوں میں جدید مسٹنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے ۔

جس کے ذریعے شہر کی سڑکوں اور مختلف علاقوں میں باریک پھوار کی صورت میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے بتایا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ واسا کی موجودہ مشینری کو جدید مسٹنگ سسٹم سے لیس کرنے کا مقصد دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے گردوغبار پر قابو پانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...