سابق سینیٹر چودھری اشرف کی برسی میں اہم شخصیات کی شرکت

 سابق سینیٹر چودھری اشرف کی  برسی میں اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک وسابق چیئرمین پی سی بی چودھری ذکااشرف کے والد سابق سینیٹر،معروف صنعتکار الحاج چودھری اشرف کی 43ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

 اس موقع پر اعلیٰ حکام ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم کی سماجی بہبود و ملکی سیاست اور صنعت کیلئے خدمات ناقابل فراموش۔شرکانے مرحوم کے بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اورعالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دعا کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...