10ماہ :پراپرٹی کرائمز گزشتہ سال کے مقابلے میں 73فیصد کم
10ماہ :پراپرٹی کرائمز گزشتہ سال کے مقابلے میں 73فیصد کمڈکیتی کی وارداتوں میں 95اور راہزنی کے واقعات میں 78 فیصدکمی
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی مؤثر حکمت عملی، مسلسل گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باعث جرائم کی شرح میں سال بہ سال نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران مجموعی پراپرٹی کرائمز میں گزشتہ سال 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 2023 کے مقابلے میں جرائم کی شرح میں 88 فیصد اور 2024 کے مقابلے میں 82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 2025 کے مقابلے میں 95 فیصد، راہزنی کے واقعات میں 78 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 71 فیصد اور کار چوری کے واقعات میں 86 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 86 فیصد، گاڑی چھیننے میں 95 فیصد جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم کی شرح میں کمی کو شہریوں کے جانﷰ و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی مسلسل محنت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ذریعے جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments