وارڈن کی بروقت کارروائی،دوچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد
وارڈن کی بروقت کارروائی،دوچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد فیروزپور روڈ پر بغیر ہیلمٹ ملزم مسروقہ موٹرسائیکلیں استعمال کرتے پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی کے باعث چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ ٹریفک وارڈن آغا عدنان نے فیروزپور روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چیکنگ کی تو دونوں موٹر سائیکلوں کیخلاف چوری کے مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ وارڈن نے ون ایپ کے ذریعے موٹرسائیکلوں کی تصدیق کی، جسکے بعد دونوں ڈرائیوروں کو چوری شدہ موٹرسائیکلوں سمیت تھانہ لٹن روڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن آغا عدنان کی بروقت کارروائی سے عرصہ دراز سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی برآمدگی ممکن ہوئی۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈن آغا عدنان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دیتے کہا ہے کہ وارڈنز نا صرف ٹریفک قوانین کے نفاذ بلکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں بھی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments