وقف املاک بورڈ، وزارت ِ مذہبی امور کی دیوالی پر تقریب

 وقف املاک بورڈ، وزارت ِ مذہبی امور کی دیوالی پر تقریب

وقف املاک بورڈ، وزارت ِ مذہبی امور کی دیوالی پر تقریب ہندو برادری کے علاوہ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری کے نمائندوں کی بھی شرکت

لاہور (خبر نگار )لاہور کے تاریخی کرشنا مندر راوی روڈ میں متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام دیوالی کی مرکزی تقریب ہوئی۔ ہندو برادری کے علاوہ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ مہمان خصوصی سیکرٹری وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق تھے ، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عثمان خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعادت شہباز خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام دیگر شہروں میں بھی دیوالی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،، جہاں ہندو برادری نے اپناتہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ناصر مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادی، تحفظ اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے یکساں مواقع فراہم کرنا بورڈ کی اہم ذمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...