محکمہ ایکسائز نے 4ماہ میں 43ارب کی ریکوری کرلی
لاہور (آن لائن)محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پراپرٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 42 ارب 99 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری مکمل کر لی ۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 125 ارب کے سالانہ ہدف کا 34 فیصد حاصل کر لیا گیا ، جو گزشتہ برس سے 10 ارب روپے زائد ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کو فیلڈ میں رہ کر ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments