ایم سی ایل کا ماڈل ریڑھیاں کیش لیس کرنے کا فیصلہ

 ایم سی ایل کا ماڈل ریڑھیاں  کیش لیس کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر کی ماڈل ریڑھیوں کو ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے ۔

نظام کے تحت خریدار شہری کیو آر کوڈ اسکین کر کے آن لائن رقم ادا کر سکیں گے ۔ نجی بینک کے تعاون سے متعارف کرایا جانے والا یہ ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بزنس ماڈل نا صرف چھوٹے تاجروں کو آسان سہولیات فراہم کرے گا بلکہ سڑکوں پر ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کی روک تھام میں بھی کلیدی ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...