لیسکو کا سموگ ،بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے فیلڈ آپریشن
لاہور (آن لائن)لیسکونے سموگ کے موسم میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ۔
لیسکو کے شعبہ جی ایس او کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز پر نصب انسولیٹرز کی دھلائی اور ڈرون کیمروں سے پٹرولنگ کی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق انسولیٹرز پر سموگ کی مٹی اور نمی جمع ہونے سے تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے ، جسکے پیش نظر پرانے انسولیٹرز تبدیل اور املاک کی واشنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments