ستھرا پنجاب لیبر تحفظ یونین کا مسائل کے حل کیلئے اجلاس
لاہور (آن لائن)ستھرا پنجاب لیبر تحفظ یونین کا مسلم لیگ ہاؤس میں ورکرز کے مسائل پر مشاورتی اجلاس ہوا۔
صدارت،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب اشرف چودھری، صدر دلاور جٹ ،جنرل سیکرٹری ملک ندیم اشرف اور شہزاد اختر راجہ انچارج مسلم لیگ ہاؤس نے کی۔ ورکرزکے مسائل کو سنا گیا اور انکے حل کی یقین دہانی کروئی گئی ۔ مسائل میں تنخواہوں میں کٹوتی ، حاضری سسٹم کا فیل ہونا، بلاجواز نوکروں سے نکا لنا اور حکومت کی طرف سے بڑھائی گئی تنخواہوں کا نہ ملناشامل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments