ْْجاوید اختر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
لاہور (این این آئی)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے جاوید اختر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اختر خان اس وقت ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (کالجز)لاہور میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ انہیں فوری طور پر 89روز کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کا لک آفٹر چارج دیا گیا ہے ، جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ایڈمن لاہور کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں، جو ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر کنٹیجنٹ اخراجات کی ادائیگی کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments