2027 میں فکرِ اقبال کے فروغ کیلئے تقریبات کااعلان

2027 میں فکرِ اقبال کے فروغ کیلئے تقریبات کااعلان

2027 میں فکرِ اقبال کے فروغ کیلئے تقریبات کااعلان اقبال اکادمی مقابلوں، تراجم اور تحقیقی و اشاعتی منصوبوں کااہتمام کریگی:وفاقی وزیر

لاہور (خبر نگار)علامہ اقبال ؒکے 150ویں یومِ ولادت پر وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صدر اقبال اکادمی اورنگزیب خان کھچی نے وفد کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے مزارِ اقبال پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔وفد میں نائب صدر اقبال اکادمی ڈاکٹر شہزاد قیصر ، ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی ، چیئرمین ایوانِ اقبال سلمان غنی اور ایڈمنسٹریٹر انجم وحید شامل تھے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ سال 2027 اقبالیاتی سرگرمیوں کا سال ہوگا، اس دوران ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پر فکرِ اقبال کے فروغ کیلئے علمی، ادبی، تحقیقی اور ثقافتی تقریبات منعقد کی جائینگی۔ اقبال اکادمی ان تقریبات میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ اور قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمینارز، فکر اقبال پر مبنی مقابلہ جات، تراجم اور تحقیقی و اشاعتی منصوبوں کے ذریعے اقبال کے آفاقی پیغام کو نئی نسل اور عالمی علمی حلقوں تک پہنچانے کیلئے مزید بھرپور اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہے اور انکی تعلیمات کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اس سے قبل 8اور 9نومبر کی درمیانی شب وفاقی وزیر اورنگزیب خان ک ی اور 150 سالہ تقریباتِ علامہ اقبال ؒکی قومی کمیٹی کے چیئرمین/ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے حضوری باغ میں علامہ اقبال ؒکے یومِ ولادت کاکیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...