معیشت بحال، روزگار فراہمی حکومتی ترجیح:علی طارق
معیشت بحال، روزگار فراہمی حکومتی ترجیح:علی طارق پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا،ن لیگ عملی کام پر یقین رکھتی ہے
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے سابق ضلعی صدر و امیدوار پی پی 132 چودھری علی طارق چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی ہے ، مہنگائی میں کمی، معیشت کی بحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے ، سڑکوں کی تعمیر، سکولوں کی اپ گریڈیشن، صحت اور صاف پانی کے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) صرف دعوے نہیں، عملی کام پر یقین رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments