اقبالؒ کا فکرو فلسفہ خودداری و بیداری کا اہم ذریعہ:صفدر انصاری

اقبالؒ کا فکرو فلسفہ خودداری و بیداری کا اہم ذریعہ:صفدر انصاری

اقبالؒ کا فکرو فلسفہ خودداری و بیداری کا اہم ذریعہ:صفدر انصاری اقبالؒ کے پیغام کو اشعار تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے

قصور(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما حاجی صفدر علی انصاری، مذہبی شخصیت حاجی منور علی بگڑ اور مرکزی صدر انجمن تاجران قصور حاجی اکرم مغل نے یومِ اقبال پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کا فکرو فلسفہ اور شاعری برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری اور الگ قومی تشخص کا شعور بیدار کرنے کا اہم ذریعہ بنی۔ اقبالؒ نے اپنے افکار کے ذریعے امتِ مسلمہ کو خودی، اتحاد، یقینِ محکم، عشقِ رسولؐ اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ پاکستان ایک ایسی ریاست کا خواب تھا جہاں انصاف، مساوات، اخوت، رواداری اور اسلامی اصولوں کے مطابق اجتماعی زندگی کو فروغ حاصل ہو۔اقبالؒ کے پیغام کو محض تقریبات، تقاریر اور اشعار تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...