شیخوپورہ:یوم اقبال پر نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام تقریب
شیخوپورہ:یوم اقبال پر نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام تقریب اقبال کی فکر،قائد اعظم ؒکی زیرقیادت پاکستان وجود میں آیا:نعیم چٹھہ، شہباز خان
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیاجسکی صدارت نظریہ پاکستان فورم کے ضلعی صدر شہباز احمد خان نے کی، جبکہ سابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں علمی، فکری اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر نے مسلمانوں میں وہ تحریک اور روح پھونکی جس کے نتیجے میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی قیادت میں پاکستان جیسا عظیم ملک معرض وجود میں آیا۔شہباز احمد خان نے خطاب میں کہاکہ موجودہ دور میں پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی اور معاشی و فکری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بالخصوص نوجوان نسل کو پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments