مانگا منڈی ، شیراکوٹ کے علاقوں سے دوگینگ دھرلئے گئے
احسن رضا اور بابر سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں ،موبائل فون ، دو پسٹل برآمدنوسرباز ٹھپی گینگ کے شاہد اور رحمان سے بھی نقدی ، موٹر سائیکل ، اسلحہ ضبط
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ اورشیراکوٹ پولیس نے نوسرباز ٹھپی گینگ کوگرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم احسن رضا اور بابر مسیح شامل کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں موبائل فون ، 2 ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔شیراکوٹ پولیس نے نوسرباز ٹھپی گینگ کے ارکان شاہد اور رحمان کو خفیہ اطلاع پر شمشان گھاٹ 100فٹ روڈ خالی پلاٹ سے گرفتار کر کے ملزموں سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور 125 موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد اور رحمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے ۔چاروں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments