ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور مری کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ڈائریکٹر کنٹریکٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکینیکل ، فیلڈ انسپکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی
لاہور (آن لائن)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اپنے توسیعی منصوبوں کے تحت ڈائریکٹر کنٹریکٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکینیکل اور فیلڈ انسپکٹرز کی مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور مری کیلئے عارضی اور مستقل بنیادوں پر تعلیمی قابلیت و تجربہ رکھنے والے افراد سے 23 نومبر 2026 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ اتھارٹی صوبے کے بڑے شہروں میں جدید و محفوظ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ دار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments