خاتون کو بلیک میل کرکے 30لاکھ بٹورنے پر دوملزم گرفتار
خاتون کو بلیک میل کرکے 30لاکھ بٹورنے پر دوملزم گرفتارملزم حسنات عمران اور عدیل کے قبضے سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرکے 30 لاکھ روپے وصول کرنیوالے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا،انکے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے جن میں قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔ شکایت کنندہ نے این سی سی آئی اے کو بتایا کہ ملزم حسنات عمران نے دھوکے سے اسکی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرنا شروع کر دیا، متاثرہ خاتون نے خوف اور دباؤ کے باعث مختلف اوقات میں جاز کیش، ایزی پیسہ اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے مجموعی طور پراسے 30لاکھ روپے ادا کیے ، ٹیم نے چھاپہ مار کر مرکزی ملزم حسنات عمران اور اسکے ساتھی عدیل ریاض کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم نے خاتون کی ویڈیوز حاصل کرنے اور انہیں بلیک میل کرکے رقم وصول کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments