پتوکی:موٹرسائیکل سوارنوجوان حادثے میں جاں بحق

پتوکی:موٹرسائیکل سوارنوجوان حادثے میں جاں بحق

پتوکی:موٹرسائیکل سوارنوجوان حادثے میں جاں بحق25سالہ ارسلان پل کے پل سے ٹکرا کر قریبی نالے میں گر کرچل بسا

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی میں ہلہ روڈ میگہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 25سالہ ارسلان موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بے قابو ہو کر پل کے پلر سے ٹکرا گیا اور قریبی نالے میں جا گرا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...