ڈاکٹرز مریضوں ، لواحقین کے مسائل حل کریں :پروفیسر جودت سلیم
لاہور(سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال آنیوالے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے چھٹی کے روز ہسپتال کے مختلف شعبوں ، وارڈز اور انتظار گاہوں کا اچانک جائزہ لیتے ہوئے کہا صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنا یاجائے ۔انہوں نے کہاتمام ملازمین ذمہ داریاں محنت اور لگن سے ادا کریں ۔انہوں نے انتظامی ڈاکٹرز کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت مریضوں اور لواحقین کے مسائل اور شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عملے کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے یا غفلت برتنے پرسخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے ہسپتال کے سکیورٹی انتظامات کو مزید فعال بنانے ، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر ضروری رش پر قابو پانے کیلئے ایک مریض، ایک تیماردار کی پالیسی پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments