ریلوے کا15نومبر تک لاہور فیصل آباد سیکشن بحال کرنیکا فیصلہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )سیلاب متاثرہ مسن کالر پل کا 95 فیصد کام مکمل ،ریلوے نے 15نومبر تک لاہور۔۔۔
فیصل آباد سیکشن پر تمام ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پل اور ٹریک 27 جولائی کو سیلابی ریلے سے متاثر ہونے پر لاہور، شیخوپورہ،شور کوٹ اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا تھا،لاہور سے فیصل آباد جانیوالی دو ٹرینوں کوعارضی طور پر بند کیا گیا، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانیوالی ٹرینیں براستہ ساہیوال چلائی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments